Description
تفصیل
خشک خوبانی اپنے منفرد، غیرمانوس اور خوشبودار ذائقے کی وجہ سے ایک مقبول عام پھل ہے جو میٹھا اور تُرش ہوتا ہے۔ خوبانی کھانوں کے علاوہ شراب اور مربّہ بنانے میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ اس میں رس کم اور گودا زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس کو سُکھا کر محفوظ کیا جانا قدرے آسان ہو جاتا ہے۔ کسی بھی پھل کو سُکھانے کا مقصد اس کے موسم کے بعد تک اُس کو محفوظ رکھنا ہے۔ اس کو پورے سال مختلف کھانوں بالخصوص تَلی ہوئی اشیاء میں استعمال کیا جاتا ہے۔