Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Antarctica انٹارکٹِک / انٹارکٹیکا

English NameAntarctica

Description

تفصیل

اینٹارکٹیکا دُنیا کے ساتوں براعظموں میں واحد براعظم ہے جو پورا سال برف سے ڈھکا رہتا ہے۔ پینگوئن‘ سگ ماہی اور بغیر ہڈی والے کیڑے مکوڑے جیسے مکڑی mite اور چِچڑی ticks وغیرہ جانور اس سرزمین پر پائے جاتے ہیں جو کم درجۂ حرارت میں رہنے کے عادی ہوتے ہیں۔ سمندری حیاتیات یہاں کثرت سے پائی جاتی ہیں۔ جس میں کِرل Kril اور جھینگےShrimp وغیرہ شامل ہیں جو وہیل مچھلی کی بڑی تعداد کے لئے بھی بڑا ذریعۂ خوراک ہیں۔ اینٹارکٹیکا میں جسی بھی طرح کی گھاس‘ پودا‘ پھول اورکوئی درخت نہیں پایا جاتا۔ سبزیوں کی 350 انواع بہت محدود تعداد و مقدار میں پائی جاتی ہیں جس میں زیادہ تر ایلجی Algee موسس Mosses اور لیچیزLichees شامل ہیں۔ اینٹارکٹیکا ایک ایسا خطّہ ہے جو اپنی سخت سرد آب و ہوا کی وجہ سے نہایت ہی برفانی‘ ٹھنڈا اور خشک براعظم کہلاتا ہے۔ اس کا بلند ترین مقام "ونسن سیف"سطح سمندر سے 16886 فیٹ بُلند ہے اور انتہائی نیچا مقام برفانی علاقہ (غیر آباد) 8200 فٹ سطح سمندر سے نیچا ہے۔ اس براعظم میں ایسی اوزون کی تہہ ہے جو زمینی سطح کو گرم ہونے سے اور الٹرا وائلٹ شعاعوں کی اثر انگیزی سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔جدید تحقیق کے مطابق اوزون کی تہہ اینٹارکٹیکا کے اوپر خطرناک حد تک کم ہورہی ہے۔جس سے کُرہ ارض کے درجۂ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share