Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Millet باجرا

English NameMillet
Seasonموسمِ سرما
Pluralباجرا / باجرے / باجروں
No name in Urduجاوَرس / باجرکا

Description

تفصیل

باجرا انتہائی چھوٹے دانوں کی انواع میں سے ایک ہے جس کی کاشت تقریباً پوری دنیا میں کی جاتی ہے اور یہ انسانی غذا اور جانوروں کے چارے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ باجرا ایک بہت ہی چھوٹی جسامت کا مخروطی دانہ ہے جس کا رنگ سفید، خاکی، سُرخ یا زرد ہوتا ہے۔ باجرے سے ایک مخصوص ڈِش کوسکس (Couscus) بھی تیار کی جاتی ہے۔ باجرے کا اصل وطن شمالی افریقہ کا علاقہ ایتھوپیا ہے۔ برّاعظم افریقہ کے اہم غلّوں میں باجرے کو نمایاں مقام حاصل ہے کیوں کہ وہاں یہ مختلف شکلوں میں بطورِ غذا استعمال کیا جاتا ہے۔اکثر کچھ خاص مواقع پر افریقہ میں باجرے کی ایک روایتی روٹی بھی تیار کی جاتی ہے جس کا نام اِنجِرا (Ingera)ہے۔ قدیم زمانے سے یہ ایشیا اور خاص طور پر بھارت میں بھی کثیرالاستعمال ہے۔ برصغیر ہند و پاک میں بھی باجرے کا استعمال بطورِ غذا کیا جاتا ہے اور زیادہ تر موسمِ سرما میں اس کی روٹی تیار کی جاتی ہے، علاوہ ازیں پاکستان اور ہندُستان کے علاقوں میں باجرے کی کھچڑی اور باجرے کی مٹھائی (ملیدہ) یا حلوہ بھی مشہور ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share