Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Saffron زعفران

English NameSaffron

Description

تفصیل

زعفران کا پودا اور پھول دونوں ہی زعفران کہلاتے ہیں البتہ اس کا پھول انتہائی خوشبودار اور زرد رنگ کا ہوتا ہے۔ اس کا فیملی نام (Iridaceae)ہے۔ اس کے تین Stagma ہوتے ہیں۔ اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے۔ مگر اس میں بے پناہ فوائد ہیں۔ زمانۂ قدیم سے زعفران نہ صرف کھانوں میں ذائقے اور خوشبو کے لئے استعمال ہوتا چلا آرہا ہے بلکہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں کپڑوں کی رنگ سازی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تاریخی حوالے سے زعفران کا استعمال 2000 سال قبلِ مسیح سے جاری ہے۔ سکندر اعظم نے بھی ایرانی زعفران کو مختلف حوالوں سے یونانی سپاہ میں متعارف کرایا۔ برِصغیر میں وادئ کشمیر کو زعفران کی وادی بھی کہا جاتا ہے۔ کشمیر میں زعفران کی کاشت دنیا میں سب سے زیادہ کی جاتی ہے اور اس کی فروخت کے ذریعے کثیر زرِمبادلہ کمایا جاتا ہے کیونکہ زعفران انتہائی قیمتی اور کم یاب پھول ہیں۔ یہ دواؤں میں بھی استعمال کی جاتی ہے ۔اس کے علاوہ وِچ (witch) ڈاکٹرز اور روحانی عملیات کرنے والے افراد بھی تعویذ گنڈوں کے لکھنے میں زعفران کے سفوف کو پانی میں حل کرکے استعمال کرتے ہیں۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share