Description
تفصیل
یہ کالی مرچ کی ایک قسم ہے۔ گول دانوں کی شکل میں پائی جاتی ہے۔ اس کا مزاج بھی سیاہ مرچ کی طرح ہوتا ہے۔ اس کے اندر ہلکے زردی مائل بیج بھی ہوتے ہیں جو ذائقہ میں کڑوے اور مزاج میں تیزی رکھتے ہیں۔ ہنڈیا میں بہ طور مسالا ڈالی جاتی ہے۔ بحیرۂ روم کے خطہ میں بکثرت پائی جاتی ہے اس کی جسامت درمیانی اور چھوٹی نسل کی سیاہ مرچ کے برابر ہوتی ہے۔
چائینیز کھانوں کا ایک لازمی جُزو ہے۔