کیا اپنی اجائے آن نے سوال
کہ ہیں مرد پرچار عورت حلال
(قائم)
|
و فر زند سو ہے یہی نو نہال
وو عورت امانت ہے اس کی حلا
(غواصی)
|
او عورت سندر گنونتی بے نظیر
کہی عقل سوں ایک دن مرد دھیر
(غواصی)
|
وو ہلکا شور و شر کرکے جھڑک جھٹ مٹ کریں جھگڑا
بچکنا چلبچل ہونا چنچل عورت کے جھگڑے پر
(ہاشمی)
|
قباحت سوں آزاد دے بے شمار
وہیں گھر تے عورت کوں بھایا بہار
(غواصی)
|
ہے عورت اک لطیف جنس اپنے مرد کے لیے
یہ فطرت اس کی ہے کہ اس کی سمت اس کا دل کھنچے
(عالم)
|