Shair

شعر

جس سے کھوئی تھی نیند میر نے کل
ابتدا پھر وہی کہانی کی

(میر تقی میر)

اب شورِ حشر مجھ کو جگائے تو غم نہیں
میں سو لیا لحد میں میری نیند بھر گئی

(بیدم ‌وارثی)

امجد ہماری آنکھ میں لَوٹی نہ پھر کبھی
اُس بے وفا کے ساتھ گئی بے وفا‘ وہ نیند

(امجد اسلام امجد)

نیند جب خوابوں سے پیاری ہو‘ تو ایسے عہد میں
خواب دیکھے کون اور خوابوں کو دے تعبیر کون

(پروین ‌شاکر)

میں ترے صدقے گئی اے مری پیاری مت چیخ
مت جگا نیند بھرے لوگوں کو واری مت چیخ

(انشا)

نوجوانی کھو کے یوں پیری میں غفلت بڑھ گئی
صبح کو آتی ہے جیسے نیند شب بیدار کو

(مصحفی)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 16
Pinterest Share