یہ ظلم ہے تو ہم بھی اس زندگی سے گزرے
سوگند ہے تمہیں اب جو درگزر کرو تم
(میر)
|
خدایا داد لے ہور داد لے اس ظالماں کن تھے
کہ جدنیں سو یتیماں پر جفا ہور ظلم دھایا ہے
(قلی قطب شاہ)
|
آپ ہی ظلم کرو آپ ہی شکوہ الٹا
سچ ہے صاحب روش الٹی ہے زمانہ الٹا
(دیوان اسیر)
|
کیا سکھائے گا ان کو ظلم فلک
خود وہ سیکھے سکھائے بیٹھے ہیں
(انور دہلوی)
|
کیا ظلم تھا جو آپ کے اوپر روار ہا
تعریف سے ہے ذکر ہر اک لب پہ آپ کا
(قہر عشق)
|
کیا ظلم کیا بیجا مارا جیون سے اُن نے
کچھ ٹھور بھی تھی اس کی کچھ اس کا ٹھکانا تھا
(میر تقی میر)
|