Shair

شعر

واں درد سے تھا وہ دست بردل
یہاں عشق سے تھی شکست بردل

(ہوس)

بے نمک ہیں مرے اشعار مگر تلخ نہیں
خالی از درد نہیں گرچہ ہیں لسٹم پسٹم

(مولانا مفتی محمد شفیع)

نہیں س درد کی دارو کسی کن
بھئے حیراں سبھی حکمائے ذوفن

(افضل جھنجھانوی)

گور سیاہ ہے غم فرقت میں گھر نہیں
یہ منکر و نکیر ہیں دیوار و درد نہیں

(رشک)

درد سے ہم اک ذرا سی اشک باری کر بڑے
اس پہ بھی لاکھوں گھڑے پانی کے بادل پر پڑے

(شوق قدوائی)

سم کھا کے سونے درد دل زار کوم ہوا
بارے کچھ ا دوا سے تو آزار کم ہوا

(مومن)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 65
Pinterest Share