Shair

شعر

یوں سلاطینِ دکن میں ہے ترا دورِ سعید
جس طرح سارے مہینوں میں مبارک ماہِ عید

(مہتابِ داغ)

وعدہ نہیں ہے حشر کے دن کسی سے دید کا
حصہ ابھی ہے بانٹ رہے ہیں وہ عید کا

(مراة الغیب)

آیا ہے عید کا چاند پھر چرخ بام ساقی
لیا ہے آج کی نس خوشیاں پیام ساقی

(قلی قطب شاہ)

دعا سوں ختم کر رنگین غزل قطب زماں اب توں
کریں آمین ملک ہور قدسیاں ہم عید و ہم نو روز

(قلی قطب شاہ)

چابک سواروں لے دکھیا اے چابکی کس میں نہیں
کھیلے بھوت ڈاواں الکھ سوں لیکھ چوگاں عید کا

(قلی قطب شاہ)

احمد مدد تھے ہور علی صفدر کے زوراں تھے سدا
دشمن کلیجے میں کھڑک سو مار گھیا واں عید کا

(قلی قطب شاہ)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 28
Pinterest Share