URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Chapli Kabab چپلی کباب

English NameChapli Kabab

Description

تفصیل

کباب کی یہ قسم صوبہ سرحد اور افغان افراد نے پاکستان میں متعارف کرائی ہے۔ یہ ان کی ثقافتی ڈِش ہے جسے کافی زمانہ سے گھریلو اور کمرشل انداز میں استعمال کرتے چلے آرہے ہیں۔ قیمہ، پیاز، ہری مرچ اور ثابت دھنّیے کے امتزاج سے تیار کردہ میٹریل کو بڑے توے پر چربی یا روغنیات کے ذریعے بھونا ∕ تَلا جاتا ہے۔ تیار ہونے کے بعد اسے مختلف چٹنیوں کے ساتھ ملاکر روٹی ∕ پراٹھے کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے۔ فاسٹ فوڈ کے موجودہ سسٹم کے رائج ہونے سے قبل بے پناہ مقبول ڈِش تھی مگر اب یہ دوبارہ متوسط اور نچلے طبقے تک محدود ہوگئی ہے۔ پاکستان میں صوبہ سرحد کے مقام "لنڈی کوتل" کے چَپلی کباب اور وہیں کے نرم و گرم روٹ(روٹی) منفرد ذائقہ میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

Poetry

Pinterest Share