Description
تفصیل
شِکرہ اپنی خصوصیات کی وجہ سے دوسرے پرندوں سے مختلف ہے ۔ یہ Falco نسل سے تعلق رکھنے والا پرندہ ہے۔ Hawk کا لفظ Accipitrinae فیملی سے تعلق رکھنے والے کسی بھی ذیلی خاندان کے پرندے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق دنیا میں اس کی 37 اقسام ہیں اور اس کا اصل ٹھکانہ گھنے جنگلات ہیں۔
شکرہ‘ یورپ ، ایشیا اور شمالی امریکا کے تمام علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ بالغ اور جوان شکرے کے بازو چھوٹے ہوتے ہیں جو اس کو اونچا اڑانے اور تیزی سے اپنی سمت تبدیل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ شکرے کا شمار دنیا کے تیز ترین اڑنے والے پرندوں میں ہوتا ہے ایک اندازی کے مطابق اس کی اُڑان کی رفتار 200 میل فی گھنٹہ تک ہوتی ہے۔
شکرے کی خصوصیت اس کی اپنے شکار پر جھپٹا مارنا ہے جو ایک منفرد‘ خوبصورت اور قابلِ دید منظر ہوتا ہے۔
شکرہ اپنے خاندان کے دیگر پرندوں سے جن میں عقاب‘ شاہین اور باز وغیرہ پائے جاتے ہیں‘ چھوٹی جسامت کا پرندہ ہے البتہ صفاتی اعتبار سے اس میں وہ تمام شکاری خصوصیات پائی جاتی ہیں جو مذکورہ شکاری پرندوں میں موجود ہیں۔ شوقین افراد شکرے پالتے ہیں اور ان کو باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے جس کے بعد اس پرندے کے ذریعے تیتر‘ چکور‘ کبوتر وغیرہ کا شکار کھیلا جاتا ہے۔ بعض اوقات ان سدھائے ہوئے شکروں کے ذریعے خرگوش وغیرہ کا بھی شکار کیا جاتا ہے۔