URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Birdپرندہ

Cuckoo کوئل

English NameCuckoo
Group of AnimalBird
Pluralکوئلیں
Male جی ہاں
Femaleکوئلی / کوئلیا
Baby Animal's Nameچُوزہ
Soundکُوک / کُوکنا / کُوکُو
No name in urdu
( Suggest ) ( تجویز کریں )
N/A
Image

Description

تفصیل

کوئل عصفوری Passerine خاندان کی Cuculidae نسل کا پرندہ ہے جو درمیانے قد و قامت‘ کبوتر سے نسبتاً چھوٹا مگر لمبوتری شکل میں ہوتا ہے۔ اس کی دُم خاصی لمبی اور چونچ چھوٹی اور مرغی کی چونچ سے مشابہہ ہوتی ہے۔ اس کی آواز میں بانسری کی دُھن رچی بسی ہوتی ہے۔ کوئل بھی ایسا پرندہ ہے جو باقاعدہ اپنا گھر (گھونسلہ) بنا کر رہتا ہے۔ کوئل کی نسل میں کچھ قسمیں ایسی بھی ہیں جو اپنے انڈے دوسرے پرندوں کے گھونسلوں میں سینے کے لئے چھوڑ دیتی ہیں۔ جس کی بہترین مثال یورپ میں پائی جانے والی کوئل کی نسل ہے اور جب اُن انڈوں میں سے کوئل کے چُوزے نکلتے ہیں تو پہچان کے بعد دوسرے پرندے ان چوزوں کو اپنے گھونسلوں سے بے دخل کردیتے ہیں۔ البتہ ان کی زیادہ تر اقسام اپنے انڈے خود ہی سیتی ہیں۔ اس خاندان میں امریکن کوئل ‘ roadrunners‘ ains اور coucals بھی شامل ہیں جو اپنے بچوں کے لئے درختوں اور جھاڑیوں میں گھونسلے بناتے ہیں۔ گوکہ کوئل درمیانی جسامت کا ہوتا ہے مگر اس کی ایک قسم‘ جس کی رنگت بھوری ہے‘ جسامت میں نہایت چھوٹی اور ہلکے پھلکے وزن میں پائی جاتی ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس کا وزن 17 گرام اور دُم تک لمبائی 15 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ اس کے مقابلے میں کوئل کی ایک اور نسل Channal Billed Cuckoos ایسی پائی گئی ہے جس کی لمبائی تقریباً 63 سینٹی میٹر اور وزن 630 گرام تک ہوتا ہے۔ کوئل کے پیروں میں چار انگلیاں ہوتی ہیں جن میں سے دو سامنے کی جانب اور دو پیچھے کی جانب مڑی ہوئی ہوتی ہیں۔ اڑتے وقت اس کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوتی ہے۔ کوئل بارش میں نہانا پسند کرتا ہے اور بارش تھمنے کے بعد جب سورج نکلتا ہے تو غسلِ آفتابی اس کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ آم کا موسم جب آتا ہے تو کوئل پرند کی بہار بھی اپنے جوبن پر ہوتی ہے۔ کوئل کی پسندیدہ آماجگاہ جنگلات ہیں مگر ان کی کچھ نسلیں شہروں میں بھی بسیرا کرلیتی ہیں۔ ان کی خوراک میں زیادہ تر حشرات، لاروے، پھل اور اجناس وغیرہ شامل ہیں۔ اردو زبان میں کوئل کی آواز کو انتہائی خوش الحان قرار دیا گیا ہے۔ غور کرنے پر محسوس ہوتا ہے کہ اس کی آواز خوشی اور حزن و ملال دونوں کے حسین امتزاج کی بیک وقت حامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ علامہ اقبال نے بے ساختہ کہا ’’آم کی شاخ پہ کوئل کی کُوکُو ہردم کون سمجھے کہ یہ نغمہ ہے کہ نالہ اے دوست‘‘ اسی طرح اپنے رنگ و روپ کی وجہ سے ایک نظر میں کوئل کی پہچان محال ہے۔ کبیر داس کہتا ہے کہ ’’کاگا‘ کوئل دونوں کارے بیٹھے ایک ہی ڈار بھاشا سے پہچانو کیا کوئل کیا کاگ‘‘ اردو زبان میں بعض محاورے اور اصطلاحات بھی کوئل کی مناسبت سے رائج ہیں مثلاً ’’کوئل جیسی آواز ہونا‘‘ ’’کوئل کی طرح کُوکنا‘‘ ’’کالی کوئل‘‘ وغیرہ وغیرہ برصغیر میں بننے والی فلموں میں جو گیت لکھے گئے ہیں ان میں کوئل کا خاص طور پر ذکر ہے۔ یہاں تک کہ پاکستان میں بننے والی ایک فلم کا نام بھی ’’کوئل‘‘ رکھا گیا ہے۔ گویا ’’کوئل‘‘ پرند برصغیر کی ثقافت میں ایک منفرد مقام کا حامل ہے۔

Poetry

Pinterest Share