Shair

شعر

کھائی ہے دل پہ خال کی گولی جو اے شعور
تو بھی نگاہ شوق کا کوئی خدنگ پھینک

(شعور)

دل کے ہر ایک گوشے میں آگ سہ لگائے جا
مطرب آتشیں نوا ہاں اسی دھن میں گائے جا

(جگر)

بیعت کے ذکر و فکر سے پیہم رمیدہ دل
انصاف کی کشش میں ستم سے کشیدہ دل

(منظور رائے پوری)

ذی حوصلہ کم حوصلہ سے ہوتے ہیں نازک
جو چاک ہے دل میں وہ گریباں میں نہیں ہے

(وحید الہ آبای)

ہوا پارہ پارہ مرا جیو سب
مرے دل میں بھکلاٹ بیٹھا عجب

(رضوان شاہ و روح افزا)

بھوکے غریب دل کی خدا سے لگن نہ ہو
سچ ہے کہا کسی نے کہ بھو کھے بھجن نہ ہو

(نظیر)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 734
Pinterest Share