عرق نے گل کیا جوش بہار حسن سیں مونہہ پر
گلابی باغ کی یہ موتیا کیا خوب ترتی ہے
(شاکر ناجی)
|
جگ میں اے خورشید وہ چرخ زن ہے ذرہ وار
جن نے دل باندھا ہے تیرے حسن عالم گیر سوں
(ولی)
|
گر ادا اور ناز کی یہ گرم بازاری نہ ہو
حسن کی تیرے مہ کنعاں خریداری نہ ہو
(دل عظیم آبادی)
|
گرم ہے شہ کے حسن کا بازار
آج نظارگی خرید کرو
(غواصی)
|
وعدہ آنے کا ہے حسن مت رو
ہو نہ اس کو بہانہ برسات
(میرحسن)
|
ناجی ہے وہ اس نام کو لے گا جو دبن سے
یہ حسن میں دس حصہ زیادہ ہے حسن سے
(انیس)
|