URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Plants & Treesپودے اور درخت

Curry Leaf Tree کری پتّا درخت

English NameCurry Leaf Tree
Urdu Name کری پتّا درخت
Image

Description

تفصیل

کری پتّے کے درخت Rutaceae خاندان کے منطقۂ حارہ اور مرطوب علاقوں سے تعلق رکھنے والے درخت ہیں۔ یہ زیادہ تر بھارت میں پائے جاتے ہیں۔ اکثر یہ کھانا پکاتے ہوئے شوربے والے سالن میں ڈالے جاتے ہیں۔ عام طور پر اس کے پتّے ’’کری پتّا‘‘ کہلاتے ہیں۔ یہ چھوٹا درخت ہوتا ہے جو 4-6 میٹر اونچا ہوتا ہے اور اس کے تنے کا قطر 40 سینٹی میٹر تک ہوتا ہے۔ اس کے پتّے قطار میں ہوتے ہیں اور ایک ٹہنی پر 11-21 پتّیاں ہوتی ہیں۔ ہر پتّی 2-4 سینٹی میٹر لمبی اور 1-2 سینٹی میٹر چوڑی ہوتی ہے۔ اس کے پھول چھوٹے، خوشبودار اور سفید رنگ کے ہوتے ہیں۔ اس کے درخت میں چھوٹی چھوٹی چمکدار بیریاں نکلتی ہیں جو خوش ذائقہ ہوتی ہیں مگر اس کے بیج زہریلے ہوتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share