Description
تفصیل
لوفا کا پھل منطقۂ حارہ اور مرطوب علاقوں میں پائی جانے والی بیل پر لگتا ہے ۔ اس کے پھل کی دو اقسام ہیں ۔ یہ پکنے سے پہلے توڑ لیا جاتا ہے اور ترکاری کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایشیا اور افریقہ میں بہت مشہور ہے۔ اس کا پکا (خشک پھل) جو اس کے پودے سے حاصل ہوتا ہے اسفنج جیسا ہوتا ہے۔ لوفا سمندر کے کنارے چہل قدمی کے لئے بنائی جانے والی چپلوں کے تَلے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا اندرونی حصّہ جب پختہ ہونے کے بعد سوکھ جاتا ہے تو غسل خانے اور باورچی خانے میں اسفنج یا جھانوے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ طبّی طور پر لوفا یرقان کے علاج معالجہ کے لیے اکسیر تسلیم کیا جاتا ہے تاہم اس کا تیل اور اسفنج فرنیچر کی پالش کرنے اور دیگر گھریلو ضروریات کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔