URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Matador بُل فائٹر

English NameMatador
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

یوں تواس کھیل کی جائے پیدائش میکسیکو ہے لیکن لفظِ Matadorانگریزی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں لیڈر یا مارنے والا۔اسی مناسبت سے بُل فائٹر اس شخص کو کہا جاتا ہے جو ایک مخصوص طریقے سے سانڈ کے حملے سے نہ صرف خود بچتا ہے بلکہ اس کے اپنے ہی زور کے بَل پر اسے بے بس کر دینے کی کوشش کرتا ہے۔ جس میدان میں یہ کھیل کھیلا جاتا ہے اس میں Matador کے علاوہ دوسرے کھلاڑی بھی ہوتے ہیں جسےtoureiro (torero)کہتے ہیں۔ ان کے لباس پر چاندی کے تاروں سے کشیدہ کاری کی جاتی ہے جبکہ Matador کے لباس پر سونے کے تاروں سے کام کیا جاتا ہے۔ خواتین کی بہت کم تعداد اس کھیل میں شامل ہوئی ہے ان میں سے کچھ زمین سے اور کچھ گھوڑے کی پیٹھ پر بیٹھ کر کھیلتی ہیں مگر انہیں عام طور پر اپنے Matador کی ہمدردیاں حاصل نہیں ہوتیں۔ اس کھیل کی تربیت کی ابتدا کم عمر سانڈوں کے ساتھ ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ یہ بڑی عمر کے سانڈوں سے کھیلنے لگتے ہیں۔ اور کچھ عرصے کے بعد یہی لوگ مجمعے کے سامنے ایک Matador کی طرح پیش کیے جاتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سانڈوں کی لڑائی کو کھیل نہیں سمجھا جاتا۔ کیونکہ اس میں کوئی مقابلہ نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کے درجات مقرر ہیں۔ بُل فائٹنگ کی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ اس کی ابتدا بڑے( دولت مند) لوگوں نے گھوڑے کی پیٹھ پر بیٹھ کر کی جبکہ دوسرے لوگ ان کی مدد کرتے تھے مگر آہستہ آہستہ ان پیدل مدد گاروں کی اہمیت بڑھتی گئی اور انہوں نے مرکزی مقام حاصل کر لیا۔ گھوڑے پر بیٹھ کر بُل فائٹنگ کرنا ایک منفرد کھیل کی شکل اختیار کر گیا ہے جبکہ زمین سے اس کھیل کو کھیلنے والے غریب لوگوں کے لیے شہرت حاصل کرنے ‘ قسمت آزمانے اور آمدنی کا ایک ذریعہ بن گیا ہے۔ ایک مشہور فائٹر سے سوال کیا گیا کہ وہ اس جان لیوا خطرناک کھیل میں کیوں داخل ہوا تو اس نے جواب دیا کہ بھوک ہڑتال پربیٹھ کرمرنے سے یوں مرنا بہتر ہے۔ عام طور پر جو لوگ اس کھیل میں داخل ہونا چاہتے ہیں وہ دورانِ کھیل بغیر کسی اجازت اور منصوبہ بندی کے میدان میں کود پڑتے ہیں اور یوں اپنے کیریئر کا آغاز کر دیتے ہیں۔ جنہیں Maletilla یا Espontaneo کہا جاتا ہے۔ اس کھیل میں سانڈ کو جان سے مار دینے سے زیادہ اہم اور پُرکشش وہ طریقے سمجھے جاتے ہیں جن سے ایک کھلاڑے سانڈ کو دھوکہ دیتا ہے اور زِچ کر دیتا ہے۔ جس سے ان کی شہرت بھی ہوتی ہے اور کمائی بھی۔ 1700عیسوی سے تا حال کھیل کے میدان میں52فائٹرز مارے جا چکے ہیں۔picador کے نام سے پہچانے جانے والے کھلاڑی سانڈ کی گردن پر وار کر دیتے اور یوں وہ تھوڑی دیر میں بے بس ہو کر گر پڑتا تھا۔ گھوڑے پر بیٹھ کر کھیلنے والے گھوڑوں کو‘ سانڈ کی سینگوں سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ان کے گرد میٹریس لپیٹ دیا جاتا تھا۔ کھلاڑیوں کے ہاتھ میں رنگین لکڑیاں ہوتی ہیں جن میں خاردار تار لگے ہوتے ہیں جن سے یہ سانڈ کے قریب سے قریب تر ہوتے ہوئے اسے زخمی کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کھلاڑیوں کا لباس ایسا ہوتا ہے جو ان کی نقل و حرکت میں رکاوٹ نہیں بنتا۔

Poetry

Pinterest Share