URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Agent / Representative نُمائِندہ

English NameAgent / Representative
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

وہ شخص جو کسی فرد‘ گروہ یا ادارے کی طرف سے نامزد کردہ ہو ‘ نمائندہ کہلاتا ہے۔ انفرادی اور اجتماعی زندگی کے ہر شعبے میں نمائندگی کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے اس لئے ان نمائندگان کی صلاحیت‘ اہمیت اختیار کرجاتی ہے مثلاً سفیر حکومت کا نمائندہ سمجھا جاتا ہے لہٰذا اس کے انتخاب میں وہ تمام باتیں ملحوظ رکھی جاتی ہیں جن کے بغیر حکومت کی نمائندگی کا حق ادا نہیں ہوسکتا۔ کاروباری دنیا میں نمائندگان کے انتخاب میں بڑی توجہ اور احتیاط سے کام لینا پڑتا ہے کیونکہ ایک نمائندہ وہ ہوسکتا ہے جو ادارے کی نمائندگی مجموعی طور پر کررہا ہو اور دوسرا وہ ہوسکتا ہے جو کسی مخصوص شعبے میں ادارے کی نمائندگی کرے۔ نمائندہ کسی بھی شعبے کا ہو اسے اپنے شعبے کے معاملات کا پورا علم ہونا چاہئے اور جس مقصد کے لئے وہ بھیجا گیا ہے اسے حاصل کرنے کے لئے سب سے پہلے اسے اُس حکمت عملی کے مطابق معاملات کو آگے بڑھانا ہوگا جو اسے بتائی گئی ہیں اس کے ساتھ ہی اُس میں یہ صلاحیت بھی ہونی چاہئے کہ اگر کوئی نئی صورت حال پیدا ہوجائے تو وہ طے شدہ طریقہ کار سے ہٹ کر کوئی دوسرا بہتر طریقہ کار اختیار کرسکے تاکہ مقصد حاصل ہوسکے۔ نمائندگان کی وسعت اتنی زیادہ ہے کہ زندگی کے ہر شعبے کا الگ الگ ذکر نہیں کیا جاسکتا۔ مجموعی طور پر یہ سمجھ لینا چاہئے کہ نمائندہ ایک ایسی اہم شخصیت ہے جو فرد‘ گروہ یا ادارے کے مفادات اور مقاصد کا نگران ہوتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share