URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Banker بینکار

English NameBanker
Urdu Name انگریزی لفظ " بینکر" سے اُردو بنایا گیا ہے۔صرّاف ۔ مہاجِن۔ ساہو کار۔

Description

تفصیل

مقامی، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کاروباری لین دین کے سلسلے میں رقوم کی وصولی اور ادائیگی کے لئے بینک وہ ادارہ ہے جو بنیادی کردار ادا کرتا ہے ۔ لغوی اعتبار سے بینک میں کام کرنے والا ہر شخص ’’بینکار‘‘ کہلائے گا‘ مگر حقیقتاً بینکار وہی پیشہ ور افراد کہے جاسکتے ہیں جو ادارے کی پالیسی سازی میں کردار ادا کرتے ہوں یا ادارے کی کارکردگی کی اہم ذمہ داریاں اُن کے ذمہ ہوں۔ بینک کی صنعت سے وابستہ لوگوں کے لئے حکومت بینکنگ انسٹیٹیوٹ کے ذریعے سے مختلف کورسز منعقد کراتی ہے اور نجی اور سرکاری بینکوں کے بینکار (کارکنان) اِن کورسز سے استفادہ کرکے اپنی کارکردگی کو بہتر کرسکتے ہیں۔ سابق صدر جنرل محمد ضیاء الحق کے دور میں ١٩٨٠ء کے برس میں بلا سود بینکاری کا آغاز کیا گیا۔ محسوس یہ ہوتا ہے کہ غیر سنجیدہ اور غیر دیانتدارانہ رویہ ہونے کی وجہ سے یہ طریقۂ بینکاری کچھ زیادہ بہتر نتائج نہ دے سکا لیکن نجی شعبے میں حال ہی میں ایک سے زیادہ بینکوں نے غیر سودی بنیادوں پر بینکاری شروع کردی ہے جو ،نہ صرف نفع بخش ثابت ہوئی ہے بلکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اُن کی طرف رجوع بھی کر رہی ہے۔

Poetry

Pinterest Share