URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Welder ویلڈر

English NameWelder
Urdu Name دھاتوں کو جوڑنے والا۔ویلڈنگ کرنے والا ۔ لَحامِ مَعدَنی

Description

تفصیل

تعمیراتی پیشوں میں "ویلڈنگ" کا کام واقعی ایک فن ہے اور جو ماہر پیشہ ور اس کام کو انجام دیتا ہے اُسے ویلڈر یا Weldor کا نام دیا جاتا ہے۔ویلڈر نہ صرف دھاتوں کو جوڑ کر اُن کے اوزار بناتا ہے بلکہ دھاتی اشیاء کو جوڑنے اور ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کرنے کا کام بھی سر انجام دیتا ہے۔ویلڈر انتہائی گرم آتش گیر گیس کی مدد سے آنکھوں پر حفاظتی چشمہ چڑھا کر ویلڈنگ کا کام انجام دیتا ہے۔یہ ویلڈنگ یا تو گیس کے ذریعہ شعلہ پیدا کرکے کی جاتی ہے یا پھر بجلی کی مدد سے جسے "الیکٹرک ویلڈنگ" کہا جاتا ہے۔ویلڈر مختلف دھاتوں کی ویلڈنگ کرتا ہے جن میں لوہا ،اسٹیل ، المونیم، تانبہ وغیرہ شامل ہیں۔انتہائی حیران کُن بات ہے کہ ویلڈر پلاسٹک اور polymer سے تیّار شُدہ اشیاء کی ویلڈنگ بھی کرتا ہے۔یہ حقیقت ہے کہ تعمیراتی شعبہ میں ویلڈر کا کام انتہائی حساس نوعیت کا ہے ،عمارت میں پائپ جوڑنا ہوں یا اُن کو نصب کرنا ہو یا بجلی کی لائن ڈالنا ہو۔ایک ماہر ویلڈر کسی نو تعمیر عمارت میں یہ تمام کام انتہائی مہارت سے انجام دیتا ہے۔اس کے علاوہ کاروں اور دیگر گاڑیوں کے پُرزوں کی ویلڈنگ بھی ایک جُدا کام ہے۔دھاتی فرنیچرز بنانا جُدا فن ہے۔واقعی ویلڈر کی ہر کَل کارآمد اور سعی پر "دال" ہے۔

Poetry

Pinterest Share