URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Religionمذہب

Christianity عیسائیت

Name In EnglishChristianity

Description

تفصیل

یہودیوں میں مسیح کا تصور موجود تھا انہیں ایک نجات دہندہ کا شدت سے انتظار تھا۔ جب یہودی اپنے اعمال کی بنا پر انتہائی زوال کو پہنچ چکے تو اللہ نے ان کی نجات و اصلاح کے لئے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اپنی قدرت سے بغیر والد کے حضرت مریم کے بطن سے پیدا فرمایا آپ کی پیدائش آج سے تقریبا دو ہزار سال پہلے وجود میں آئی۔ بنی اسرائیل کے نبیوں پر جگنے الہام اور وحی نازل ہوئیں یا اپنی یادداشتیں ان کے حواریوں نے مرتب کیں ان کو مسیحی علما نے بائبل کا نام دیا ہے۔ اس کے بھی دو حصے ہیں ایک عہد نامہ قدیم دوسرا عہد نامہ جدید۔ پہلے حصے میں حضرت مسیح ابن مریم سے پہلے کے تمام انبیا کے واقعات و تذکرے موجود ہیں۔ دوسرا حصہ حضرت مسیح علیہ السلام سے شروع ہوتا ہے اس میں چار اناجیل‘ اعمال‘ خطوط اور مکاشفے ہیں ان دونوں کو ملا کر ہولی بائبل Holy Bible ہولی اسکریپچر Holy Scriptures کہتے ہیں۔ اناجیل کی روشنی میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش اور فرشتوں کے نام کی تجاویز میں بھی اختلاف ہے۔ حضرت مسیح علیہ السلام کی عمر ١٩ سال کی ہوئی تو یروشلم سے آپ نے نئے مذہب کی تبلیغ شروع کی۔ ایک پہاڑی پر آپ نے ایک مجمع کو خطاب کیا جس میں اپنی تعلیمات کا خلاصہ بیان کیا اس خطے کو پہاڑی وعظ Sermon of the Mount کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ آپ نے تمام عمر اللہ کی وحدانیت کا‘ نیک کاموں کا‘ کسی کو ہلاک نہ کرنے کا‘ برائیوں سے بچنے اور اچھے‘ نیک اعمال کرنے کا پرچار کیا۔ آپ نے مختلف معجزات اور وعظ و نصیحت کے ذریعہ یہودیوں کو یہ سمجھایا کہ دین و دنیا کی کامیابی صرف احکام الہٰی کی پیروی کرنے میں ہے۔ آپ کی تعلیمات کا زیادہ تر موضوع اخلاق حسنہ ‘ سادگی اور فقر و فاقہ سے متعلق ہوتا تھا۔ جبکہ یہودی دنیاوی لذات و خواہشات کی تکمیل میں شریعت موسوی کو مسخ کرچکے تھے اور انتظار میں تھے کہ کوئی آئے اور انہیں دنیاوی بادشاہت دلادے حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے جب یہ فرمایا کہ میرا مقصد تمہیں آسمانی بادشاہت کی طرف راغب کرنا ہے تو وہ آپ کی جان کے دشمن ہوگئے۔ آخر کار آپ کو گرفتار کرواکے سولی (صلیب) پر چڑھانے کے پروگرام کی تکمیل کروا کر حق و باطل کے فرق کو بھلا بیٹھتے۔ اللہ نے آپ کو اپنی قدرت سے صلیب پر چڑھنے سے محفوظ رکھا۔ آپ کے بعد عیسائیت نے بڑی ترقی کی بڑے بڑے مذہبی رہنما پیدا ہوئے جنہوں نے آج اسے دنیا کا سب سے بڑا مذہب بنادیا ہے۔ عیسائیت کا بنیادی عقیدہ ’’تثلیث‘‘ ہے جس میں باپ بیٹا اور روح القدس شامل ہیں۔ ایک گروہ رومن کیتھولک اس تثلیث میں مقدس مریم کو بھی شامل کرتے ہیں۔ انجیل Bible ان کی مذہبی کتاب ہے۔ آج عیسائیت کے تین بڑے فرقے ہیں۔ یعنی ١۔ مشرقی تقلید پسند ٢۔ رومن کیتھولک ٣۔ پروٹسنٹ ہیں سب سے بڑا فرقہ رومن کیتھولک ہے جس کے رہنما ’’بابائے روم‘‘ ہیں۔ عیسائیوں کے نزدیک باپ بیٹا اور روح القدس مل کر ہی خدائے واحد کہلاتا ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ اپنی خدائی صفات برقرار رکھتے ہوئے انسان کے وجود یعنی حضرت عیسیٰ کے روپ میں اس دنیا میں آگیا۔ عیسائیوں کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ پیغمبر یسوع مسیح مصلوب ہو کر سب کے گناہوں کا کفارہ بن گئے ہیں تمام انسانوں کو گناہوں سے نجات دلا گئے ہیں۔ کرسمس‘ گڈ فرائی ڈے‘ ایسٹر اور لارڈس ڈے عیسائیوں کے مشہور تہوار ہیں۔

Poetry

Pinterest Share