Description
تفصیل
جدید دور میں وسیع آہنی تَوے پر تیار کی جانے والی انتہائی مقبول ڈش بے۔ اس میں کلیجی ‘ گردہ ‘ دل اور کَپورے وغیرہ ملا کر انہیں تَوے پر ہی تیز دھار کھرچوں کی مدد سے کاٹا اور بُھونا جاتا ہے،ساتھ ساتھ مسالے وغیرہ ملا کر توے پر بھون کرلذیذ ڈش تیار کی جاتی ہے۔
کٹاکٹ کھانے کو عام طور پر فاسٹ فوڈز میں شامل کیا جاتا ہے لیکن جیسا کہ پہلے بیان کیا جاچکا ہے کہ پاکستان میں کبابی حضرات اسے انتہائی مہارت کے ساتھ تیار کرتے ہیں۔مانڈا چپاتی یا پراٹھوں کے ساتھ مزا دیتی ہے۔