Description
تفصیل
سِتار تاروں کو چھیڑ کر بجایا جانے والا آلۂ موسیقی ہے ۔ بنیادی طور پر یہ Lute (تنبورا) خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ بنیادی طور پر سِتار مشرق وسطیٰ کا آلۂ موسیقی ہے۔ بہرحال لفظ ’’سِتار‘‘ ایرانی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’’تین تار‘‘ ہیں۔ (سہ کے معنی تین اور تار کے معنی تار)۔ یہ مختلف تاروں پر مشتمل آلہ ہے۔ سِتار کی گردن لمبی اور کھوکھلی ہوتی ہے اور اس کے نچلے حصے کی جسامت گول کدو کی طرح ہوتی ہے۔ستار کے تارنہایت دلفریب اور سُریلی آواز پیدا کرتے ہیں۔ ہندوستانی کلاسیکی موسیقی میں یہ آلہ بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتاہے۔ انڈیا اور پاکستان میں ستاررقص و سرور کی محفلوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔