URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Musical Instrumentsموسیقی کے آلات

Piano پیانو

Name In EnglishPiano
Urdu Name پیانو یا کی بورڈ
Pluralsپیانو یا کلیدی تختے
Image

Description

تفصیل

پیانو موسیقی کا وہ آلہ ہے جو کسی کلیدی تختہ (keyboard) کے ذریعے بجایا جاتا ہے۔ یہ دنیا بھر میں پائے جانے والے مشہور آلاتِ موسیقی میں سے ایک ہے۔ پیانو سفری لحاظ سے ہلکا نہیں ہوتا اور اکثر یہ مہنگا بھی ہوتا ہے۔ پیانو کی بناوٹ ہمہ دانی (ورسٹائل)ہے جس کے باعث یہ دنیا بھر میں گھریلو آلاتِ موسیقی طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ جب پیانو کے کسی بٹن کو دبایا جاتا ہے تو ایک ہتھوڑی نما شے اسٹیل کے تار کو ضرب لگاتی ہے۔ یہ ہتھوڑی نما شے واپس پلٹ کر آتی ہے اور پھر تار مسلسل گونج دار تعدد کے باعث مرتعش رہتے ہیں۔ ان کا یہ ارتعاش ہوا کے ساتھ سماعتی یا صوتی توانائی پیدا کرتا ہے جو کانوں پر مختلف سُریلی آوازوں کا احساس پیدا کرتی ہیں۔

Poetry

Pinterest Share