گھائل جو عشق کے ہیں یہ کہتے ہیں برملا
ہے دل میں خوب شوق بڑھانا پتنگ کا
(نظیر)
|
تمہارے خاک بسر کا ہے آسمان پر داغ
فروغ داغ سے دل برج آفتاب بنا
(الماس درخشاں)
|
ہلتی ہے یوں پلک کہ گڑی دل میں جائے ہے
انداز دیدنی ہے مرے دلنواز کا
(میر)
|
پرایا مرد کوئی ہے کر پچھان (کذا)
ذرا اوس گھڑی دل میں غیرت نہ آن
(غواصی)
|
کر اس دھات سوں تو بہ پھر نیٹ کر
لیتی کونڈیوں آپنے دل بِھتر
(غواصی)
|
نیت میں واں چوک لگاوے کرنے کوں کھاں بار
کے وہ دانا دل کا کچھے ایسا انبھوں سار
(جانم)
|