Shair

شعر

ناجی ہے وہ اس نام کو لے گا جو دبن سے
یہ حسن میں دس حصہ زیادہ ہے حسن سے

(انیس)

چمن کی بزم میں جاتی ہے اب جدھر آنکھیں
اسی کے حسن کو لاتی ہیں ڈھنڈھ کر آنکھیں

(شمیم)

سرعت دم جدال و قتال اس کی دیکھئے
کیا حسن ہے رکاب و دوال اس کی دیکھئے

(انیس)

وہی تو حسن کے چشمے کی تھی سوت
نہ تھی وہ ناف‘ تھی اک جاگتی جوت

(انشا)

حسن کا ہے غرور چوکھی ہو
ساری دنیا سے تم انوکھی ہو

(شوق (نواب مرزا))

سرنگوں چار طرف گنبد مینائی ہے
واہ کیا حسن تقاضائے جبیں سائی ہے

(نقوش مانی)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 81
Pinterest Share