Shair

شعر

خیمے میں آئے روتے ہوئے اکبر حزیں
چھاتی لگایا ماں نے پھوپی نے بلائیں لیں

(انیس)

اصغر کو جُدا دکھ ہو قلق ماں کو جُدا ہو
گرمی کے سبب دودھ جو گھٹ جائے تو کیا ہو

(انیس)

اصغر تو جا کے بھول گئے ماں کی یاد کو
کیا تم بھی بھول جاؤگی اس نامراد کو

(انیس)

گرمی میاں ماں بچاۓ تن کی بھاپ سے
وہ پسلیاں شکستہ ہوں گھوڑوں کی ٹاپ سے

(انیس)

چلائی ماں خدا کے حوالے کیا تمہیں
پیارو علی کی حفظ و اماں مےن دیا تمہیں

(مونس)

تم ماں ہو بڑے دکھ سے اسے تم نے ہے پالا
ہے حق بہ طرف گر ہو کلیجہ تہہ و بالا

(انیس)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 14
Pinterest Share