Shair

شعر

جینے پہ مرے عشق خدا جس کو نہیں ہے
پتھر ہے محبت کا مزا جس کو نہیں ہے

(انیس)

محبت تھی چمن سے لیکن اب یہ بے دماغی ہے
کہ موج بُوئے گُل سے ناک میں آتا ہے دم میرا

(غالب)

نہ بتولے دو مجے یاں سے اڑنچھو ہوجاؤ
کس کو کہتے ہیں محبت اجی کیسا اخلاص

(انشا)

گرچہ لب بوسی نہ پاؤں پامے بوسی بس ہے مج
تج محبت کوں صنم پست و فرازی ہے مباح

(شاہی)

درد مندانِ محبت تو ہیں بدنام فراز
ورنہ کچھ کچھ یہ حسین لوگ بھی دیوانے ہیں

(احمد ‌فراز)

پڑتی ہے آسمان محبت پہ چھوٹ سی
بل بے جبین ناز تیری جگمگا ہشیں

(فراق)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 70
Pinterest Share