URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Plants & Treesپودے اور درخت

Silver Vine نقرئی انگوری بیل

English NameSilver Vine
Urdu Name N\A
Image

Description

تفصیل

نقرئی انگوری بیل جاپان اور چین کے پہاڑی علاقوں میں پیدا ہونے والا (500 سے 1900 میٹر) طویل پودا ہے جو زہریلا نہیں ہوتا۔ نقرئی انگوری بیل 5-6 میٹر بلند ہونے پر پختہ ہوجاتی ہے۔ یہ بیل پت جھڑی ہے اور اوپر چڑھتی ہے اور سخت سردی میں ختم ہوجاتی ہے۔ اس کے ڈنٹھل پر لگے ہوئے پتّوں کا رنگ سلیٹی اور سفید ہوتا ہے اور یہ 6-13سینٹی میٹر لمبے ہوتے ہیں اور ان کی چوڑائی 4-9 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ ان پر خوبصورت رنگین نشانات ان پودوں کو دور سے نُمایاں کر دیتے ہیں۔ جب اس کے پھولوں کے کِھلنے کا موسم آتا ہے تو اس کے پتّے مکمل طور پر سبز ہوجاتے ہیں۔ نقرئی انگوری بیل کے پودے کو بڑھنے کے لئے نمی ‘ خشک زمین اور سورج کی کچھ روشنی درکار ہوتی ہے۔ یہ بیل سینکڑوں سالوں سے طبی مقاصد میں استعمال ہورہی ہے جو تیزی سے بڑھنے والی بیل ہے۔ یہ رکاوٹ یا جنگلا اور جالی بنانے میں بہترین ہے اور اپنے خوش ذائقہ پھل کے باعث مشہور ہے۔

Poetry

Pinterest Share