URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Castsذاتیں

Dogger ڈوگر

English NameDogger
Country Origin in EnglishTurki-South Iraq
Country Origin in Urduترکی۔جنوبی عراق

Description

تفصیل

(اُردو : ڈوگر) مسلم، پنجابی خاندان/برادری ہے۔ اور پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آباد ہے۔ ڈوگر لفظ بطورِ خاندانی شناخت کے اپنے نام کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ ان کا اصل تعلق ترکی اور شمالی عراق سے لے کر’’ کُرد قبائل ‘‘ اور’’ ترکی‘‘ سے جا ملتا ہے۔ ہندُستان میں شامل پنجاب اور ہریانہ کے علاقہ میں بھی ان کی خاصی تعداد سکونت پذیر ہے اور انڈیا میں بسنے والے ان افراد کی خاصی تعداد ہندو مذہب اور سکھ قوموں میں بھی پائی جاتی ہے اور وہ لوگ بھی اپنے نام کے ساتھ’’ ڈوگر‘‘ لگاتے ہیں۔ ہندُستان میں بلند شہر (U.P) کے علاقہ میں بھی ان کی خاصی تعداد ہے مگر پاکستان میں پائے جانے والے ان افراد کی کثیر تعداد مسلم مذہب سے متعلق ہے۔ کشمیر کے علاقہ میں بھی ڈوگر/ڈوگرہ افراد بھاری تعداد میں ملتے ہیں۔ راجہ گلاب سنگھ کا تعلق بھی اسی قبیلہ سے تھا۔مجموعی طور پر وقیع ذات ہے۔

Poetry

Pinterest Share