URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Transportٹرانسپورٹ

Motorized road transport بس ∕ بڑی مسافر گاڑی

Types of TransportMotorized road transport
Types of Transport_Urduروڈ ٹرانسپورٹ (گاڑیاں)
English NameBus
Urdu Name بَس
Pluralبسیں / بسوں
Urdu Name N\A
Image

Description

تفصیل

بس ، بڑے پہیوں والی سواری ہے جس میں ڈرائیور کے علاوہ بہت سے افراد سوار ہوتے ہیں۔ یہ پبلک ٹرانسپورٹ کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔جنوبی ایشیا میں بسوں کا نظام اتنا اعلٰی نھیں جتنا یورپ میں ہے۔لندن اور فرانس میں دُنیا کی بہترین بس سروس موجود ہے جو مسافر کی جیب پر بوجھ بھی نھیں بنتی اور سفر بھی انتہائی آرام دہ ہوتا ہے۔قیامِ پاکستان کے بعد جب تک کراچی دارالخلافہ رہا ،اُس وقت تک کراچی میں بَس سروس بہترین تھی ،بلکہ یہاں " ٹرام" یا " ٹراموے " سروس بھی موجود تھی لیکن جیسے ہی اسلام آباد کو ملک کا صدر مقام بنایا گیا تو کراچی میں پبلک بسوں کا سفر عوام کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہوگیا۔اُردو ادب کے ایک نام ور شاعر سیّد ضمیر جعفری (مرحوم) نے "کراچی کی بس میں سفر ہورہا ہے" کے عنوان سے بڑی بہترین مزاحیہ نظم بھی کہی ہے۔

Poetry

Pinterest Share