URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Weaponsہتھیار

Morning Star مورننگ اسٹار / آہنی میخوں والا گُرز/کِیلوں والی لاٹھی

English NameMorning Star
Typeخوں ریز ہتھیار
Pluralمارننگ اسٹارز / مارننگ اسٹاروں /میخوں والے گُرز/کِیلوں والے دھاتی لٹھ
Urdu Name لہو لٹھ / لہو لاٹھ /کِیلوں والی لاٹھی / کِیلوں والا دھاتی لٹھ /آہنی میخوں والا مگدر

Description

تفصیل

مورننگ اسٹار کی اصطلاح قرون وسطیٰ کے لٹھ یا ڈنڈوں سے مشابہ ہتھیاروں کا ذکر کرتے ہوئے استعمال کی جاتی ہے۔ چونکہ تصویر میں بظاہر یہ ایک ستارے سے مشابہ ہوتی ہے اس لئے اس کو مورننگ اسٹار کہا جاتا ہے۔ان میں ایک یا ایک سے زائد کیلیں لگی ہوتی ہیں اور اس کی ہر کیل مختلف زاویوں سے لگی ہوئی ہوتی ہے۔ یہ کند اور قابلِ چھید ہتھیار حملہ کے دوران دشمن کو ہلاک یا زخمی کردیتا ہے۔ مارننگ اسٹار کی سادہ بناوٹ ایک گُرز کی طرح ہوتی ہے جس میں ایک آہنی زنجیر کے ساتھ گول یا ستارے جیسی ایک میخ دار گولائی لگادی جاتی ہے۔ڈنڈے کو حرکت دینے پر یہ کِیلوں والا حصہ دُشمن کو لہو لہان کردیتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share