Description
تفصیل
نمک ایک ٹھوس‘ کھارا تُرشی مائل نمکین ذائقے دار چیز ہے جس کا سفوف کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لیے شامل کیا جاتا ہے۔ دنیا میں عموماً جو نمک استعمال ہوتا ہے وہ سمندر کے پانی کو سُکھا کر حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ نمک سبزی مائل زرد رنگ میں ملتا ہے۔ مگر پاکستان میں ایک بہت بڑے پہاڑی سلسلے کوہ ِ سلیمان ،کیر تھر اور کھیوڑا میں موجود نمک کی چٹانوں کو تراش کر ڈلیوں کی شکل میں حاصل کیا جاتا ہے جو ہلکے پیازی رنگ کا یا سفید ہوتا ہے اسے پہاڑی نمک یا لال نمک بھی کہاجاتا ہے
چٹانی یا معدنی نمک پاکستان میں "کالا باغ" اور "کھیوڑا" کی چٹانوں میں بکثرت پایا جاتا ہے بلکہ کھیوڑا کی نمک کی چٹانوں کو تو مختلف اشکال میں تراشا گیا ہے جس سے نمک سے تیّار کی گئی اشیاء دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔بعض یونانی ادویات میں صرف معدنی نمک ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ چونکہ اس نمک کا تجارتی مرکز "لاہور"رہا ہے اسی مناسبت سے اس نمک کو "لاہوری نمک" بھی کہتے ہیں۔