Description
تفصیل
دو سالہ نبات ہے۔سلاد کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔اگر پہلی فصل پر نہ کاٹا جائے تو اس کے لمبے تَنے پر سفید پھولوں کے غُنچے پیدا ہوجاتے ہیں۔اس کے پتّے سلاد کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں۔Apiaceae خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔پودا ایک میٹر تک بُلند ہوتا ہے جبکہ پتیّاں تین سے چھ سینٹی میٹر تک لمبی ہوتی ہیں اور دو سے چار سینٹی میٹر تک چوڑی ہوتی ہیں۔1664 ء میں پہلی مرتبہ انگریزوں نے متعارف کروایا۔ہَرے دھنئے یا کوتھ مِیر کی پتیّوں سے مُشابہت رکھتا ہے۔سفید خوشبو دار پھولوں والا پودا ہے ،پھولوں کے بیج دوائوں میں بھی کام آتے ہیں۔