URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Sari ساڑھی ۔ ساڑی ۔ ساری

English NameSari
Urdu Name ساڑی / ساری / ہندو عورتوں کی ایک لمبی چادر( دھوتی) جسے وہ آدھی باندھتی اور آدھی اوڑھتی ہیں
Image

Description

تفصیل

برِصغیر پاک و ہند کا یہ خوبصورت لباس خواتین کی ملبوساتی دنیا کا سب سے حسین اور دل آویز لباس تسلیم کیا گیا ہے۔ ساڑھی نہایت قدیم لباس ہے۔ مہابھارت کے زمانے میں دھرویتی کے حوالے سے بھی ساڑھی کا تذکرہ موجود ہے۔ نفیس کپڑے کی ایک لمبی چادر جس میں ایک پَلُّو سینے پر سے گزار کر کندھے کے اوپر سے کمر کے پیچھے لیا جاتا ہے۔ بڑا حصّہ ناف کے اوپر سے جسم کے نچلے حصّے پر لپیٹ کر اس کے کئی فال بنائے جاتے ہیں اور سامنے کی جانب سے پیٹ کے اوپر ساڑھی کے سِرے پر کوئی پِن لگا کراُڑس لیا جاتا ہے۔ ہندوستان کے بیشتر علاقوں کا عام پہناوا ہی ساڑھی ہے۔ ان علاقوں میں جنوبی ہند، بمبئی، مہاراشٹر، بنگال، بہار، سی پی اور یو۔پی کے علاقے شامل ہیں۔ بنارس کی ساڑھیاں دنیا بھر میں اپنی مخصوص بناوٹ اور خوبصورتی کے لئے نہایت مشہور ہیں۔ اس کے علاوہ بھی دیگر علاقوں کی خواتین خاص خاص مواقع پر ساڑھیوں پر طرح طرح کے کام بنانے میں مشہور ہیں اور لاکھوں، کروڑوں افراد کا روزگار اس صنعت سے وابستہ ہے۔

Poetry

Pinterest Share