URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Grainsاناج

Barley جَو

English NameBarley
Seasonموسمِ گرما
Pluralجَو / جوار / جئی
Urdu Name سج / اندر جو / کیخ / سکروائی / پروہت / خَوید
Image

Description

تفصیل

جَو ایک ایسا اناج ہے جو پیداواری گھاس کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ گودے سے بھرا ہوا مزیدار چبایا جانے والا پاستا (Pasta) کی طرح ہوتا ہے۔ اس لئے یہ زیادہ کھایا جاتا ہے۔ یہ گندم اور رس بھری سے ملتا جلتا ہے۔ اس کا رنگ ہلکا ہوتا ہے۔ یہ سخت اور نرم دونوں طرح کی زمین میں پیدا ہوسکتا ہے جہاں دیگر غلّے اچھی پیداوار نہیں دے سکتے۔ جَو، میں قدرتی طور پر لیس اور نشاستے کی بڑی مقدار (مٹھاس) پائے جاتے ہیں ،اسی بنا پر جَو شربت اور مٹھائی وغیرہ بنانے میں استعمال کئے جاتے ہیں نیز شراب بنانے میں بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔ جانوروں کے چارے اور مختلف صحت مند دواؤں میں بھی ان کا استعمال نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

Poetry

Pinterest Share