Description
تفصیل
چرونجی ایک جھاڑی Buchanania Lanzan کے خُشک بیج ہیں جو بنیادی طور پر ہندوستانی کھانوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ جھاڑی پورے ہندوستان میں، خاص طور پر شمال مغربی بھارت میں کاشت کی جاتی ہے۔ جب اس کا چِھلکا ٹوٹ جاتا ہے تو اس میں سے بیج نکلتا ہے جو اننّاس کے بیج کی طرح نرم ہوتا ہے۔ یہ عموماً ہندوستان میں مٹھائیوں میں استعمال ہوتا ہے۔ ان کا سفوف بھی بنایا جاتا ہے جو خوشبودار مصالحہ جات اور چٹنی کو گاڑھا کرنے میں، اور پرتکلف کھانے مثلاً قورمے وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔