URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Clay Pots Maker کمہار

English NameClay Pots Maker
Urdu Name کُوزہ ساز۔مَٹّی کے برتن بنانے والا۔

Description

تفصیل

پُرانے وقتوں میں برصغیر کے دیہاتوں اور پسماندہ علاقوں میں اس پیشے سے متعلق لوگوں کو وہاں بسنے والے ٹھاکر قسم کے افراد باقاعدہ اپنے اپنے علاقوں میں ملازم رکھتے تھے۔ ان کمہاروں میں سے اکثر شہر میں جاکر بھی اپنی مصنوعات فروخت کیا کرتے تھے۔ ان مصنوعات میں مٹی سے بنی ہوئی ہر قسم کی استعمال میں آنے والی اشیاء مثلاً مٹی کے برتن، مٹکے یا گَھڑے وغیرہ غرض یہ کہ تمام ضروری اشیاء شامل ہوا کرتیں۔ آج بھی مٹی سے بنی ہوئی بے شمار ضرورت کی اشیاء بازار میں با آسانی مل جاتی ہیں اور اب تو نوادرات ( Antique )کے نام پر سجاوٹ کے لئے بھی مٹی کی بے شمار خوبصورت اشیاء بنائی جارہی ہیں۔ چونکہ یہ پیشہ بھی چند مخصوص گھرانوں یا خاندانوں نے نسل درنسل اختیار کیا لہٰذا یہ پیشہ ان کی ذات کی پہچان بن گیا۔ کمہار پاکستان کے ہر علاقے، پنجاب، سندھ، بلوچستان، سرحد اور آزاد کشمیر وغیرہ میں بکثرت پائے جاتے ہیں۔ اس پیشے سے وابستہ پیشہ ور افراد اور اُن کے اہلِ خانہ کا شُمار برِصغیر کے نَسَبِی اَشرَاف ، شُرفاء یا معززین میں نہیں کِیا کرتے ۔

Poetry

Pinterest Share