Description
تفصیل
انگور کی بیل کی تقریباً 60 قسمیں ہیں جن میں مختلف انواع کے بیل دار اور پھول دار پودے شامل ہیں۔ یہ Vitaceae گروہ سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کی مختلف انواع کثرت سے شمالی نصف کرّۂ ارض پر پیدا کی جارہی ہیں۔ یہ معاشی اور تجارتی طور پر بہت اہمیت کی حامل ہے اور اس سے انگور حاصل کئے جاتے ہیں۔ اس کا استعمال دونوں طرح سے ہوتا ہے یعنی بطور پھل بھی اور جُوس یا شراب بنانے میں بھی۔
انگور ایک پودے اور اسکے پھل کا نام ہے۔ یہ پودا بیل کی صورت میں اگتا ہے اور اسکا پھل گچھوں میں اگتا ہے۔ ایک گھچے میں 6 سے لے کر 300 انگور کے دانے اُگ سکتے ہیں۔ انھیں اس حالت میں بھی کھایا جاسکتا ہے یا پھر اس سے جام، جوس، جیلی، شراب اور انگور کے بیجوں کا تیل بھی بنایا جا سکتا ہے۔ انگور جب سوکھ جاتے ہیں تو ان سے کشمش بھی بنائی جاتی ہے۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی وادی کالاش میں انگور سے دیسی شراب بھی بنائی جاتی ہے-