URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Ajrak اجرک

English NameAjrak
Urdu Name سندھی چادر / سندھ کی ٹھپّہ دار اوڑھنی
Image

Description

تفصیل

اجرک ایک چادر ہے جس پر خاص انداز سے چھپائی کی جاتی ہے یہ چھپائی عموماً بلاک پرنٹنگ کی ہوتی ہے جو انسانی کاری گری کا شاہکار ہے۔ سندھ کی ثقافتی تہذیب میں اجرک کا نمایاں کردار ہے۔ اجرک ایسی چادر ہے جس کی زمین گہری نیلی ہوتی ہے اور سرخ رنگ کے پھول وغیرہ چَھپے ہوتے ہیں۔ تحفہ تحائف دینے کے لیے بھی اجرک کو استعمال کیا جاتا ہے سندھ کے لوگ جب کسی کو عزت دیتے ہیں تو اسے اَجرک تحفہ میں دے کر اپنی دوستی اور دلی جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ رسم ان کے ہاں صدیوں سے رائج ہے۔

Poetry

Pinterest Share