Description
تفصیل
لال لوبیا گُردے کی شکل کا بیج ہوتا ہے اس لئے اس کو گُردے نُما پھلیاں(Kidney Beans) کہا جاتا ہے۔ اس کی رنگت گہری لال ہوتی ہے اور پکانے میں اس کا رنگ اور واضح ہوجاتا ہے۔ اس کا ذائقہ اس میں جذب ہوجاتا ہے۔ یہ اُبلی ہوئی ڈِش کے طور پر زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور مختلف قسم کی سلادوں میں شامل کیا جاتا ہے ۔
سفید لوبیا (Cannellini Beans) کہلاتا ہے اور اس میں انسانی خون میں شامل نقصان دہ چربی (کولیسٹرول) کے تدارک کے لئے وافر مقدار میں مُفید ریشے (فائبرز) پائے جاتے ہیں۔سفید لوبیا پاکستان اور ہندُستان کے علاقوں میں قیمے اور مختلف سبزیوں اور ترکاریوں کے ساتھ ملا کر بھی پکایا جاتا ہے۔