URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Poetic Termsشاعرانہ شرائط

Verse شعر

English WordVerse

Description

تفصیل

شاعر اپنے خیالات و جذبات کے اظہار کے لیے وسیع پیرایۂ اظہار سے اجتناب برتتا ہے اور وسیع سے وسیع موضوع کو دو مختصر مصرعوں میں بیان کرنے پر قدرت رکھتا ہے۔ یہی دونوں مصرعے قافیہ اور ردیف کی پابندی کے ساتھ"بیت" یا "شعر" کہلاتے ہیں۔ مصنف کسی موضوع پر ضخیم کتاب لکھتا ہے لیکن ایک شاعر اسی وسیع موضوع کو مختصر سے شعر میں بیان کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مرزا غالب کا ایک شعر ملاحظہ فرمائیے: موت کا ایک دن معیّن ہے نیند کیوں رات بھرنہیں آتی اسی طرح مومن خان مومن کا شعر ہے: تم میرے پاس ہوتے ہو گویا جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا درج بالا مختصر بحر پر مبنی اشعار میں فصاحت و بلاغت پر مبنی خیالات کو کس مہارت اور خوبی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ، یہی ایک شاعر کا کمال ہے۔ شعر کے دونوں مصرعے اپنے اندر معنویت کی وسیع دُنیا سموئے ہوتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share