URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Poetic Termsشاعرانہ شرائط

Seansion تقطیع

English WordSeansion

Description

تفصیل

یہ لفظ ’’قطع‘‘ سے نکلا ہے، مراد ہے ٹکڑے کرنا۔ اصطلاح میں اس سے مراد حروفِ شعر کا مقررہ بحر کے حروف کے ساتھ مطابق کرنا ہے۔ مثلاً متحرک کرکے متحرک اور ساکن کے مقابل ساکن آئے یعنی ’’گورے دیکھے کالے دیکھے‘‘ میں چار دفعہ فعلن آتا ہے۔ "گورے دے کھے کالے دے کھے" (فع لن فع لن فع لن فع لن) مصرعوں کو ارکانِ متعلقہ میں تقسیم کرنے کا نام تقطیع (Seansion) ہے۔ تطع کا مطلب ہے حصّوں میں کاٹنا یا ٹکڑے ٹکڑے کرنا۔ بعض الفاظ دیکھنے میں تو مختلف ہیئت ووضع رکھتے ہیں لیکن ان کا وزن ایک ہی ہوتا ہے مثلاً صندوق، شمشیر بیدرد، اغراق وغیرہ ہم وزن ہیں۔ ان کے حروف کی تعداد وحرکات کے پیشِ نظر ان کے جواب کا رُکن مفعول ہے۔

Poetry

Pinterest Share