URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Poetic Termsشاعرانہ شرائط

Sonnet سانیٹ

English WordSonnet

Description

تفصیل

یہ صنفِ نظم بھی دراصل انگریزی صنفِ سخن کی ایک قسم ہے اور نظم معریٰ اور آزاد نظم کی طرح انگریزی سے ہی اردو میں آئی ہے۔ سانیٹ میں عموماً چودہ مصرعے ہوتے ہیں ان کی ترتیب یہ ہے کہ پہلا مصرعہ ایک ردیف و قافیہ میں ہوتا ہے۔ پھردو مصرعے دوسری ردیف اور قافیہ اور چوتھا مصرع پہلے مصرع کی ردیف اور قافیہ میں لکھا جاتا ہے۔ گویا یہ ایک بند ہو گیا۔ اس طرح تین بند لکھے جاتے ہیں۔ ان تین بندوں کے بعد آخر میں بطور ٹیپ کے دو مصرعے ہم ردیف و ہم قافیہ لائے جاتے ہیں اور نظم ختم کر دی جاتی ہے۔ سانیٹ کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی موضوع اور بحر کے تحت لکھی گئی ہو۔

Poetry

Pinterest Share