Description
تفصیل
یہ لفظ "پیروڈیا" سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں "جوابی نغمہ"۔اُردو زبان میں پیروڈی کو ایک لفظ "تحریف" یا "اضحوکہ" سے بھی تعبیر کیا گیا ہے لیکن "اضحوکہ نگاری" خاکہ نگاری کے لیے مخصوص ہے۔
پیروڈی ایک ادبی طرزِ تخلیق جس میں کسی نثر یا نظم کی نقل کرکے مزاح کا رنگ پیدا کیا جاتا ہے۔
اُردو ادب میں شیر محمد خان ابنِ انشاء کی کتاب"اُردو کی آخری کتاب" پیروڈی کی بہترین مثال ہے۔اس کے علاوہ مزاح گو شاعروں نے اُردو شاعری میں بھی پیروڈیاں تیار کی ہیں۔