URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Poetic Termsشاعرانہ شرائط

Salam سلام

English WordSalam

Description

تفصیل

عام طور پر سلام اس نظم کو کہتے ہیں جس میں شہداءِ کربلا کے واقعاتِ شہادت، غزل کے پیدائے میں بیان کیے گئے ہوں۔ لیکن ابو الاثر حفیظ جالندھری نے ہمارے آقائے نامدار رحمتہ اللعٰالمین صلى الله عليه وسلم کی ولادت با سعادت کے سلسلے میں بھی سلام کہا ہے جو ہر لحاظ سے قابلِ داد ہے۔ اسی طرح ماہر القادری نے بھی آں حضرت صلى الله عليه وسلم کی خدمت میں سلام عرض کیا ہے۔ "سلام" کا مطلب سلامتی ہے جو کسی بھی برگزیدہ ہستی پر بھیجا جا سکتا ہے۔ احمد رضا خان بریلوی کا معروف سلام " مصطفٰے جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام۔شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام۔جن کے سجدے کو محرابِ کعبہ جُھکی۔اُن بھنوئوں کی لطافت پہ لاکھوں سلام۔جس طرف اُٹھ گئی دم میں دم آگیا۔اس نگاہِ عنایت پہ لاکھوں سلام۔جس کو بارِ دو عالم کی پروا نہیں۔ایسے بازو کی قوّت پہ لاکھوں سلام۔جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند ۔اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام۔جس سے تاریک دل جگمگانے لگے۔اس چمک والی رنگت پہ لاکھوں سلام!" یا پھر خواجہ محمد اکبر وارثی میرٹھی کا معروف سلام " یا نبی سلام علیکَ،یا رسول سلام علیکَ۔یا حبیب سلام علیکَ،صلٰواة اللہ علیکَ۔جان کر کافی سہارا،لے لیا ہے در تمہارا۔خلق کے وارث خدارا،لو سلام اب تو ہمارا۔یا نبی سلام علیکَ،یا رسول سلام علیکَ" اپنی مثال آپ ہے۔

Poetry

Pinterest Share