Description
تفصیل
اشنانیم (potassium) ایک کیمیائی عنصر ہے جس کی علامت K اختیار کی جاتی ہے؛ اور K سے اختیار کی جانے والی اس علامت کی وجہ اس کی عربی اساس القلیۃ ہے جو اندلس کے راستے kalium کی شکل میں یورپ (لاطینی زبان) میں رائج ہوئی ، اس لفظ کی اساس قلو ہے جس سے انگریزی کا موجودہ لفظ alkali (القالی) بھی ماخوذ کیا جاتا ہے۔ جبکہ اس عنصر کے عام نام potassium کی اساس potash سے آتی ہے جس کو اردو میں اُشنان کہا جاتا ہے اور اسی سے potash یعنی اشنان کے بعد ium یعنی یم لگا کر اشنانیم کا متبادل اختیار کیا جاتا ہے۔ یہ ایک نرم دھات ہے۔