Description
تفصیل
اگلے وقتوں میں بعض اشخاص بشمول ان کے بیوی بچّے، اُمراء، زمین داروں ، جاگیرداروں اور رؤسا کے ملبوسات کو دھونے کے لئے ملازم رکھے جاتے تھے۔ اسی طرح اس پیشہ سے منسلک افراد فوج اور پولیس وغیرہ میں بھی ہر جگہ بھرتی کئے جاتے تھے اور آج بھی یہ عمل جاری وساری ہے۔ چنانچہ بعض برادریاں اس پیشہ سے مستقل بنیادوں پر وابستہ ہوگئیں اور نسل درنسل اسی کام کو سرانجام دیتی رہیں۔ مستقل ایک پیشہ کو اختیار کرنے کی بناء پر یہ پیشہ بھی ذات کی علامت بن چکا ہے۔ پاکستان کے تمام صوبوں میں ہرجگہ یہ افراد سکونت پذیر ہیں۔