URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Cobbler موچی

English NameCobbler
Urdu Name کفش دوز ۔ پا ساز ۔ پاپوش ساز ۔مُراد جوتیاں گانٹھنے والا ( تحریر: حمیدی)۔

Description

تفصیل

پرانے وقتوں سے یہ پیشہ دنیا کے ہر علاقے میں پایا جاتا ہے۔ چونکہ یہ پیشہ بھی کثرت کے ساتھ کم ذات والوں نے اپنایا اور بعض خاندان یا گروہ/جماعت نے بنیادی طور پر اسی پیشہ کو ترجیح دیتے ہوئے نسل در نسل منتقل کیا لہٰذا ذات کی پہچان بن گیا۔ اس کی مثال اس طرح سے ہے کہ آج سے پچاس برس پیشتر علاقہ غیر اور سرحدی قبائل کی ایک کثیر تعداد نے کراچی میں آکر بنیادی طور پر اسی پیشہ کو اپنایا تو ان کی پہچان بن گیا۔ اسی طرح جن خاندانوں نے نسل در نسل اس کو اپنایا وہ ان کی ذات کی پہچان اختیار کرگیا۔ ہندُستان اور پاکستان کے ہر حصے میں یہ افراد پائے جاتے ہیں۔ (حمیدی)

Poetry

Pinterest Share